18 مارچ 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہےکہ ملت ایران کی واضح اور روشن منطق کے مقابل سامراجی طاقتیں لاجواب ہوچکی ہیں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے شہر ری میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضہ مقدس میں عاشورا کے جلوس میں کہا کہ آج حق کے محاذ کو بالادستی حاصل ہے کیونکہ بڑی قومیں کمال آگہی و اقتدار کے ساتھ اس محاذ میں شامل ہیں اور ان قوموں کے دشمن کمزور ہوچکےہیں۔ صدر جناب احمدی نژاد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے قیام کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ تاریخ میں ہمیشہ حق و باطل کامقابلہ رہا ہے ۔ حق کا محاذ یکتا پرستی ، پاکیزگي، عدل و انصاف ، صداقت، وفاداری ، اخلاص ، عشق ومحبت کا محاذ ہے جس نے اپنے مدمقابل باطل محاذ کا مقابلہ کیا ہےہےجو دنیا پسندی، تسلط پسندی ، جاہ طلبی اور غارتگری کا محاذ ہے ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ حق کے محاذ کی منطق صداقت ، انسانیت پرمبنی اور الھی اور نورانی منطق ہے اور چونکہ مد مقابل کے پاس استدلال اور صحیح منطق نہيں ہے وہ فضا کو مکدر کرکے اور جھوٹ بول کر، افواہیں پھیلاکرغبار آلود فضا سےفائدہ اٹھانے کی کوشش کرتاہے اور کلام الھی اور محاذ حق کی شناخت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتاہے ۔